واٹس ایپ حذف شدہ پیغامات کے حوالے سے نیا فیچر متعارف کرانے جا رہی ہے

واٹس ایپ حذف شدہ پیغامات کے حوالے سے نیا فیچر متعارف کرانے جا رہی ہے

دنیا کی سب سے بڑی پیغام رسانی کی ایپ واٹس ایپ صارفین کے لیے حذف شدہ پیغامات کے حوالے سے نیا فیچر متعارف کرانے جا رہی ہے۔

واٹس ایپ بِیٹا انفو کے مطابق کمپنی نے اینڈرائیڈ موبائل فونوں کے لیے جاری کی جانے والی بِیٹا اپ ڈیٹس میں زیرِ تکمیل ایک ایسا فیچر پیش کیا ہے جس کو استعمال کرتے ہوئے صارفین اپنے غلطی سے حذف کیے گئے پیغامات واپس حاصل کر سکیں گے۔

اصل میں بعض دفعہ کسی صارف کو کوئی پیغام سب شرکاء کے لیے مٹانا ہوتا ہے، مگر غلطی سے وہ صرف اپنے لیے حذف کر دیتا ہے، اس صورتحال کے حل کے لیے واٹس ایپ کی طرف سے یہ فیچر کچھ بِیٹا صارفین کے لیے لایا گیا ہے، جو اپنا پیغام غلطی سے حذف کرنے کے بعد دوبارہ حاصل کر سکتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں