بابر اعظم کا ایک اور بڑا اعزاز، 88 ایک روزہ باریوں میں سب سے زیادہ رنز

بابر اعظم کا ایک اور بڑا اعزاز، 88 ایک روزہ باریوں میں سب سے زیادہ رنز

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ایک اور بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا، قومی بلے باز نے جنوبی افریقہ کے سابق کرکٹر ہاشم آملہ کا 88 ایک روزہ باریوں میں سب سے رنز بنانے کا ریکارڈ توڑ دیا۔

اس سے قبل ہاشم آملہ کے پاس 88 ایک روزہ اننگز کھیل کر سب سے زیادہ 4473 رنز بنانے کا اعزاز تھا، اب بابر اعظم نے 88 باریاں کھیل کر 4516 رنز بنا لیے ہیں، اس طرح جنوبی افریقی کھلاڑی کا عالمی ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔

پاکستانی ٹیم کے کپتان نے یہ اعزاز ہالینڈ کے خلاف پہلے ایک روزہ مقابلے کے دوران 74 رنز کی باری کھیل کر حاصل کیا۔

واضح رہے کہ ہاشم آملہ نے 88 اننگز میں 55.22 کی اوسط سے رنز بنائے، جبکہ بابر اعظم کی رنز بنانے کی اوسط 59.42 رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں