پاکستان کی آئی ایم ایف کو پٹرولیم لیوی 50 روپے لیٹر تک بڑھانے کی یقین دہانی

پاکستان کی آئی ایم ایف کو پٹرولیم لیوی 50 روپے لیٹر تک بڑھانے کی یقین دہانی

پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان لیٹر آف انٹینٹ پر اتفاق ہو گیا، پاکستان نے آئی ایم ایف کو پٹرولیم مصنوعات پر لیوی بتدریج 50 روپے لیٹر تک بڑھانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ یکم ستمبر سے پٹرول پر 10 روپے اور ڈیزل پر 5 روپے لیوی بڑھائی جائے گی، جبکہ ستمبر میں پٹرول پر لیوی بڑھ کر 30 اور ڈیزل پر 15 روپے ہو جائے گی۔

اس کے بعد آنے والے مہینوں میں لیوی میں مزید پانچ پانچ روپے لیٹر اضافہ کیا جاتا رہے گا، اور اس طرح جنوری 2023ء تک لیوی بڑھ کر 50 روپے فی لیٹر تک ہو جائے گی، واضح رہے کہ اس وقت پٹرول لیوی 20 روپے اور مٹی کے تیل پر 10 روپے ہے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ حکومت نے رواں مالی سال پٹرولیم مصنوعات پر لیوی کی مد میں 855 ارب روپے وصول کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں