پاکستان نیدرلینڈز ایک روزہ سیریز: پہلے مقابلے میں نیدرلینڈز کو 16 رنز سے شکست

پاکستان کی تیسرے ایک روزہ میں نیدرلینڈز کو نو رنز سے شکست، کلین سویپ مکمل

پاکستان نے پہلے ایک روزہ مقابلے میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد میزبان نیدرلینڈز کو صرف 16 رنز سے شکست دے کر تین مقابلوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی۔

ہالینڈ کے شہر ‘روٹرڈیم’ میں کھیلے گئے پہلے ایک روزہ مقابلے کے لیے پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت پر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 6 وکٹوں کے نقصان پر 314 رنز بنائے۔

315 رنز ہدف کے تعاقب میں میزبان ٹیم نے سخت مزاحمت کی اور ہدف کے قریب پہنچ کر 8 وکٹ گنوانے کے بعد 298 رنز پر ہمت ہار گئی، ابتدائی بلے باز وکرما جیت سنگھ نے 65 رنز کی اننگز کھیلی، ٹام کوپر بھی 65 سکور بناکر نمایاں رہے۔

پاکستان کی جانب سے حارث رؤف اور پہلا ایک روزہ کھیلنے والے نسیم شاہ نے 3، 3 جبکہ محمد وسیم اور محمد نواز نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل قومی ٹیم نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 314 رنز بنائے، ابتدائی بلے باز فخر زمان نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 1 چھکے اور 12 چوکوں کی مدد سے 109 گیندوں پر 109 رنز کی اننگز کھیلی، اور مین آف دی میچ قرار پائے، اس کے علاوہ کپتان بابر اعظم 74 سکور بنا کر دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔

قومی ٹیم کو تین مقابلوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں