شہباز گِل مقدمہ: ہائیکورٹ کا سیشن جج کو جسمانی ریمانڈ کی درخواست دوبارہ سننے کا حکم

شہباز گِل مقدمہ: ہائیکورٹ کا سیشن جج کو جسمانی ریمانڈ کی درخواست دوبارہ سننے کا حکم

شہباز گِل مقدمے میں بڑی پیش رفت دیکھنے میں آئی ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ نے سیشن جج کو جسمانی ریمانڈ کی درخواست دوبارہ سننے کا حکم دے دیا، اس کے ساتھ نظرثانی درخواست پر آج ہی فیصلہ کرنے کا حکم بھی جاری کیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں شہباز گل کا مزید جسمانی ریمانڈ دینے کی استدعا مسترد ہونے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق نے فیصلہ محفوظ کر لیا تھا، بعد ازاں جاری کیے گئے فیصلے کے مطابق عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کی درخواست منظور کر لی۔

فیصلے کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ کے حکم کے خلاف درخواست قابل سماعت ہے، سیشن جج درخواست سن کر اس کا میرٹ پر فیصلہ کریں۔

عدالت عالیہ نے فیصلے میں کہا کہ ایڈیشنل سیشن جج آج ہی مزید جسمانی ریمانڈ کی نظر ثانی درخواست دوبارہ سن کر فیصلہ کریں۔

ہائیکورٹ نے فیصلے میں مزید کہا کہ ایڈیشنل سیشن جج شہباز گل کی درخواست ضمانت کے ساتھ ریمانڈ کی نظرثانی درخواست بھی سنیں۔

ہائیکورٹ نے حکم دیا کہ فریقین سیشن جج کے پاس پیش ہو کر دلائل دیں، یعنی ایڈووکیٹ جنرل کی درخواست سیشن کورٹ میں زیر التوا تصور کی جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں