بھارتی فٹبال فیڈریشن کی فیفا رکنیت معطل، انڈر 17 ورلڈکپ کی میزبانی چھِین لی گئی

بھارتی فٹبال فیڈریشن کی فیفا رکنیت معطل، انڈر 17 ورلڈکپ کی میزبانی چھِین لی گئی

بھارتی فٹبال فیڈریشن کی فیفا رکنیت معطل کر دی گئی، جس کے باعث بھارت سے اکتوبر میں ہونے والے انڈر 17 ورلڈکپ کی میزبانی چھِین لی گئی ہے۔

فیفا کے مطابق فٹبال معاملات میں بیرونی مداخلت کی وجہ سے بھارتی رکنیت کو معطل کیا گیا ہے، جب تک فٹبال کے معاملات منتخب تنظیم کے سپرد نہیں ہوتے تب تک رکنیت معطل رہے گی۔

خیال رہے کہ بھارتی عدالت نے مئی میں فٹبال فیڈریشن برطرف کر کے 3 رکنی کمیٹی قائم کر دی تھی۔

فیفا قوانین کے تحت فٹبال معاملات میں بیرونی مداخلت قبول نہیں کی جاتی، اب معطلی کی وجہ سے بھارت اکتوبر میں ہونے والے انڈر 17 ورلڈکپ کی میزبانی سے محروم کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ کچھ عرصے پہلے تک پاکستان بھی بیرونی مداخلت کی وجہ سے پابندی کا شکار رہا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں