مریم نواز ٹویٹ: عوام کے ساتھ کھڑی ہوں، حکومتی فیصلے کی مزید تائید نہیں کر سکتی

مریم نواز ٹویٹ: عوام کے ساتھ کھڑی ہوں، حکومتی فیصلے کی مزید تائید نہیں کر سکتی

مریم نواز نے پٹرول کی قیمت میں اضافہ مسترد کر دیا، لیگی رہنما نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ میں عوام کے ساتھ کھڑی ہوں، حکومتی فیصلے کی مزید تائید نہیں کر سکتی۔

نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ میاں صاحب نے بھی پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے فیصلے کی سخت مخالفت کی ہے۔

لیگی رہنما نے اپنی ٹویٹ میں مزید لکھا کہ میں عوام کے ساتھ کھڑی ہوں، حکومتی فیصلے کی مزید تائید نہیں کرسکتی۔

مریم نواز نے صارف کے سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ میاں صاحب نے اس فیصلے کی سخت مخالفت کی، اور یہاں تک کہہ دیا کہ میں مزید ایک پیسے کا بوجھ عوام پر نہیں ڈال سکتا، اور اگر حکومت کی کوئی مجبوری ہے تو میں اس فیصلے میں شامل نہیں ہوں اور اجلاس چھوڑ کر چلے گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں