پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ مقدمے میں اہم پیشرفت، ہائیکورٹ نے لارجر بنچ تشکیل دے دیا

پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ مقدمے میں اہم پیشرفت، ہائیکورٹ نے لارجر بینچ تشکیل دے دیا

پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ مقدمے میں اہم پیشرفت کی صورت میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے لارجر بنچ تشکیل دے دیا، لارجر بنچ 18 اگست کو مقدمے کی باقاعدہ سماعت کرے گا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق نے ممنوعہ فنڈنگ مقدمے فیصلے کے خلاف پی ٹی آئی درخواست پر سماعت کی اور قرار دیا کہ ممنوعہ فنڈنگ کا معاملہ لارجر بنچ ہی دیکھے گا۔

سماعت کے موقع پر پی ٹی آئی کی جانب سے وکیل انور منصور عدالت کے سامنے پیش ہوئے، انھوں نے عدالت عالیہ سے استدعا کی کہ الیکشن کمیشن کو تحریک انصاف کے خلاف کسی بھی کارروائی سے روکا جائے، قائم مقام چیف جسٹس نے تبصرہ کیا کہ یہ معاملہ بھی لارجر بینچ ہی دیکھےگا۔

بعد ازاں اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ مقدمہ لارجر بنچ کے سامنے مقرر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 18 اگست تک ملتوی کر دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں