افغانستان میں طالبان کے اقتدار کا ایک سال مکمل، عام تعطیل کا اعلان

افغانستان میں طالبان کے اقتدار کا ایک سال مکمل، عام تعطیل کا اعلان

آج افغانستان میں طالبان کے اقتدار کا ایک سال مکمل ہوگیا ہے، گزشتہ برس 20 سال بعد امریکا نے افغانستان چھوڑا تو طالبان نے افغانستان کا اختیار سنبھالا تھا، اسی مناسبت سے پیر 15 اگست کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

افغانستان کی طالبان حکومت نے اعلان کیا ہے کہ اقتدار کا ایک سال مکمل ہونے پر 15 اگست کو پورے افغانستان میں عام تعطیل ہو گی۔

حکام نے ابھی تک ایک سال مکمل ہونے کی سالگرہ کے موقع پر کسی قسم کی سرکاری تقریبات کا اعلان نہیں کیا ہے، تاہم سرکاری ٹیلی ویژن کے مطابق ٹی وی پر خصوصی پروگرام نشر کیے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں