پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان

مہنگائی کے ہاتھوں ستائی عوام کے لیے ایک اچھی خبر منتظر ہے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق پٹرول 15 اور ڈیزل 7 روپے فی لیٹر سستا ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، جبکہ مٹی کے تیل میں 2 روپے فی لیٹر کمی ہو سکتی ہے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری وزیراعظم کو ارسال کر دی گئی ہے، اور یہ خارج از امکان نہیں ہے کہ پٹرول پر عائد لیوی کی شرح کم کر کے ریلیف مزید بڑھا دیا جائے۔

اب دیکھنا ہے کہ عوام کو کتنا ریلیف ملے گا؟ جس کا حتمی فیصلہ آج وزیراعظم شہباز شریف کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں