مصر: چرچ میں آگ لگنے اور بھگدڑ مچنے سے 41 افراد ہلاک، 50 سے زائد زخمی

مصر: چرچ میں آگ لگنے اور بھگدڑ مچنے سے 41 افراد ہلاک، 50 سے زائد زخمی

مصر کے ایک چرچ میں آگ لگنے اور بھگدڑ مچنے کے نتیجے میں 41 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہو گئے۔

واقعہ اہرام مصر کے لیے مشہور الجیزہ شہر میں پیش آیا، جہاں ایک مذہبی تقریب میں شرکت کے لیے 5 ہزار افراد جمع تھے۔

حکام کے مطابق آتشزدگی کا واقعہ شارٹ ساکٹ کے باعث پیش آیا، آگ چرچ کے داخلی دروازے پر لگی تھی جس کے باعث بھگدڑ مچ گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مرنے والوں میں زیادہ تر بچے ہیں جو بھگدڑ میں پاؤں تلے آ کر مارے گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں