صدر کا یوم آزادی پر پیغام: یہ دن قائد اعظم کی قیادت میں لاتعداد قربانیوں کی یاد دلاتا ہے

صدر کا یوم آزادی پر پیغام: یہ دن قائد اعظم کی قیادت میں لاتعداد قربانیوں کی یاد دلاتا ہے

صدر مملکت عارف علوی نے 75ویں یوم آزادی کے موقع پر پیغام میں کہا ہے کہ اس سال ہم آزادی کی ڈائمنڈ جوبلی منا رہے ہیں، یہ دن مادر وطن کے حصول کے لیے قائد اعظم کی قیادت میں لاتعداد قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔

صدر مملکت کا کہنا ہے کہ آج نظریہ پاکستان کی بقا اور مثالی فلاحی ریاست کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں، ہم کشمیریوں کے حق خودارادیت کی حمایت جاری رکھیں گے۔

انھوں نے مزید کہا ہے کہ افواج پاکستان، سیکیورٹی اداروں کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، افواج پاکستان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیاں نہیں بھولیں گے، شہدا نے مادر وطن کی سلامتی کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں