امریکا میں ملعون سلمان رشدی قاتلانہ حملے میں شدید زخمی، وینٹی لیٹر پر منتقل

امریکا میں ملعون سلمان رشدی قاتلانہ حملے میں شدید زخمی، وینٹی لیٹر پر منتقل

امریکا میں ملعون سلمان رشدی ایک قاتلانہ حملے میں شدید زخمی ہو گیا، ملعون کی چاقو کے وار سے ایک آنکھ ضائع ہو گئی، جبکہ جگر پر بھی زخم آئے، ملعون کی انتہائی خراب حالت میں اسپتال لے جایا گیا، جہاں اسے وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا۔

امریکی نشریاتی اداروں کے مطابق ملعون سلمان رشدی ریاست نیویارک کے علاقے ‘شوٹاکوا’ میں جیسے ہی ایک تقریب سے خطاب کے لیے سٹیج پر پہنچا تو ایک شخص نے اس پر حملہ کر دیا، حملے کے نتیجے میں ملعون کی چاقو کے وار سے ایک آنکھ ضائع ہو گئی، جبکہ بازو کی نسیں بھی کٹ گئیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ملعون سلمان رشدی کےجگر پر بھی زخم آیا، جبکہ پیٹ اور گردن پر بھی زخم آئے، ملعون بولنے اور بات کرنے سے بھی قاصر ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ملعون کو طبی امداد کے لیے ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں حالت انتہائی خراب ہونے پر وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملعون سلمان رشدی پر حملہ ہادی ماتر نے کیا، حملہ آور 24 سالہ ہادی ماتر کا تعلق امریکی ریاست نیو جرسی سے ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں