کراچی ایک بار پھر پانی پانی، نشیبی علاقے زیر آب، سیلابی ریلا یوسف گوٹھ میں داخل

کراچی ایک بار پھر پانی پانی، نشیبی علاقے زیر آب، سیلابی ریلا یوسف گوٹھ میں داخل

کراچی میں بارشوں کے نئے سلسلے سے شہر قائد ایک بار پھر پانی پانی ہو گیا، مختلف علاقوں میں تیز بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آگئے، سرجانی ٹاؤن اور نارتھ کراچی میں موسلادھار بارش سے سیلابی ریلا یوسف گوٹھ میں داخل ہو گیا۔

اطلاعات کے مطابق پاور ہاؤس چورنگی سے دو منٹ چورنگی جانے والی مرکزی سڑک پانی میں ڈوب گئی، کے ڈی اے چورنگی سے حیدری مارکیٹ تک شاہراہ عثمان پر بھی پانی جمع ہے، موسلادھار بارش سے ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہو گئی ہے۔

دوسری جانب اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے شہر میں شدید بارشوں کے پیش نظر ہفتہ 13 اگست کو ہونے والے انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات 2022ء، جن میں آرٹس ریگولر، آرٹس پرائیویٹ اور خصوصی امیدواروں کے پرچے ہونے تھے اور سائنس گروپ کے عملی امتحانات (پریکٹیکل) ملتوی کر دیے ہیں۔

ترجمان تعلیمی بورڈ کے مطابق تمام ملتوی شدہ پرچے اب بروز بدھ 24 اگست کو ان ہی امتحانی مراکز پر پہلے سے دیے گئے شیڈول اور وقت کے مطابق لیے جائیں گے، جبکہ پریکٹیکل ری شیڈول کرنے کیلئے متعلقہ کالجز کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں