جان بولٹن کے قتل کی سازش پر ایرانی شہری شہرام پور صافی پر فردِ جرم عائد

جان بولٹن کے قتل کی سازش پر ایرانی شہری شہرام پور صافی پر فردِ جرم عائد

امریکی قومی سلامتی کے سابق مشیر جان بولٹن کے قتل کی سازش پر ایرانی شہری پر فردِ جرم عائد کر دی گئی۔

امریکی محکمہ انصاف نے شہرام پور صافی پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی شہری نے جان بولٹن کے قتل کے لیے 3 لاکھ ڈالر دینے کی کوشش کی۔

ذرائع کے مطابق قتل کی سازش ممکنہ طور پر قدس فورس کے جنرل قاسم سلیمانی کے ڈرون حملے کے انتقام کے طور پر کی گئی۔

دوسری جانب ایران نے الزامات کی تردید کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ ایرانی شہریوں کے خلاف کارروائی پر سخت ردعمل سامنے آئے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں