کورونا پھر سر اٹھانے لگا، مثبت کورونا مریضوں کی شرح 3 فیصد سے متجاوز کر گئی

کورونا پھر سر اٹھانے لگا، مثبت کورونا مریضوں کی شرح 3 فیصد سے متجاوز کر گئی

کورونا پھر سر اٹھانے لگا، ملک بھر میں مثبت کورونا کے حامل مریضوں کی شرح 3 فیصد سے متجاوز کر گئی ہے۔

قومی ادارۂ صحت (این آئی ایچ) کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 353 مریض سامنے آئے اور وائرس سے آخری 24 گھنٹوں میں ایک مریض انتقال کر گیا۔

این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 11 ہزار 388 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جس کے بعد مثبت شرح 3.10 فیصد رہی۔

قومی ادارۂ صحت کی رپورٹ کے مطابق عالمی وبا کورونا سے متاثرہ 155 مریضوں کی حالت ابھی بھی تشویش ناک ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں