چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا دائرہ کار ہر ضلع تک بڑھانے کی ضرورت ہے، پرویز الٰہی

چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا دائرہ کار ہر ضلع تک بڑھانے کی ضرورت ہے، پرویز الٰہی

وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا دائرہ کار پنجاب کے ہر ضلع تک بڑھانے کی ضرورت ہے، بچوں پر تشدد اور ان سے بھیک منگوانے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الہٰی سے چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو سارہ احمد نے ملاقات کی، ایوان وزیر اعلیٰ میں ہونے والی ملاقات میں سارہ احمد نے چودھری پرویز الہٰی کو چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کی کارکردگی کے بارے میں بریفنگ دی۔

اس موقع پر چوہدری پرویز الہی کا کہنا تھا کہ بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا کردار خصوصی اہمیت رکھتا ہے، بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کو سپورٹ کریں گے۔

پرویز الہٰی نے کہا کہ بچوں پر تشدد اور ان سے بھیک منگوانے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں، ایسے عناصر کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی وقت کا تقاضا ہے، چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو میں رہنے والے بچوں کی دیکھ بھال کے ہر ممکن وسائل مہیا کریں گے۔

وزیراعلیٰ نے چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کی کارکردگی کو سراہا، سارہ احمد نے بچوں سے بھیک منگوانے اور تشدد کی روک تھام کے لیے کیے گئے اقدامات کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں