لاہور میں موسلادھار بارشیں متوقع، جنوبی پنجاب میں بھی شدید بارشوں کی پیشگوئی

لاہور میں موسلادھار بارشیں متوقع، جنوبی پنجاب میں بھی شدید بارشوں کی پیشگوئی

بارشیں برسانے والے نئے نظام نے لاہور میں ڈیرے ڈال دیے، تین سے چار روز تک موسلادھار بارشیں متوقع ہیں، جبکہ جنوبی پنجاب میں بھی شدید بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

لاہور شہر میں اپنے قیام کے دوران یہ بادل وقفے وقفے سے کبھی تیز اور کبھی ہلکی بارش برساتے رہیں گے، جس کے باعث شہر کے نشیبی علاقوں میں ناخوشگوار صورت پیدا ہونے کے خدشات بھی ظاہر کیے گئے ہیں۔

لاہور کے ساتھ ساتھ جنوبی پنجاب کے اضلاع میں بھی شدید بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے، جس کے نتیجے میں وہاں کے ندی نالوں میں ایک مرتبہ پھر سیلابی صورت حال پیدا ہو سکتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں