ماڈل صدف کنول اور اداکار شہروز سبزواری کی بیٹی کا نام سامنے آ گیا

ماڈل صدف کنول اور اداکار شہروز سبزواری کی بیٹی کا نام سامنے آ گیا

پاکستانی شوبز  انڈسٹری کی مشہور جوڑی ماڈل صدف کنول اور اداکار شہروز سبزواری کی بیٹی کا نام سامنے آ گیا۔

انسٹاگرام اسٹوری پر صدف کنول کی جانب سے بیٹی کی پیدائش پر مبارک باد کے ساتھ بھیجی گئی تصاویر شیئر کی گئی ہیں، جن میں بچی کا نام سیدہ زہرہ سبزواری درج ہے۔

گزشتہ روز شہروز سبزواری اور ماڈل صدف کنول کے ہاں پہلی بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔

واضح رہے کہ شہروز اور صدف کی یہ پہلی اولاد ہے، جبکہ اس سے قبل شہروز کی اپنی پہلی اور سابقہ اہلیہ اداکارہ سائرہ یوسف سے بھی ایک بیٹی نوریح ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں