امریکی ریاست نیو میکسیکو میں 2 پاکستانیوں سمیت 4 مسلمانوں کا قاتل گرفتار

امریکی ریاست نیو میکسیکو میں 2 پاکستانیوں سمیت 4 مسلمانوں کا قاتل گرفتار

امریکی ریاست نیو میکسیکو میں 2 پاکستانیوں سمیت 4 مسلمانوں کے قاتل کو گرفتار کر لیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیو میکسیکو میں 2 پاکستانیوں اور 2 افغان مسلمانوں کو قتل کرنے والے شخص کو گرفتارکر لیا گیا۔

امریکی پولیس حکام کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 51 سالہ محمد سید کو 2 پاکستانیوں سمیت 4 مسلمانوں کو قتل کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ملزم کا تعلق افغانستان سے ہے، ملزم کے گھر پر چھاپہ مار کر شواہد بھی برآمد کر لیے گئے ہیں، گرفتاری مسلم کمیونٹی کی مدد سے کی گئی، ملزم مجرمانہ ریکارڈ کا حامل ہے اور گھریلو تشدد کے واقعہ میں بھی ملوث رہا ہے۔

خیال رہے کہ امریکی ریاست نیو میکسیکو میں الگ الگ واقعات میں دو پاکستانیوں سمیت چار مسلمانوں کو قتل کر دیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں