سرینا ولیمز کا ریٹائرمنٹ کا اعلان، یو ایس اوپن کے بعد کھیل کو خیرباد کہہ دیا جائے گا

سرینا ولیمز کا ریٹائرمنٹ کا اعلان، یو ایس اوپن کے بعد کھیل کو خیرباد کہہ دیا جائے گا

امریکی ٹینس اسٹار سرینا ولیمز نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگست میں یو ایس اوپن کے بعد کھیل کو خیرباد کہہ دوں گی۔

امریکی میڈیا کے مطابق سرینا ولیمز نے غیر ملکی جریدے میں شائع مضمون میں ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا، سرینا نے لکھا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ وہ اپنے خاندان اور کاروبار پر توجہ دیں۔

23 بار کی گرینڈ سلیم چیمپئن نے کہا کہ انھیں مارگریٹ کورٹ کا 24 گرینڈ سلام ٹائٹل کا ریکارڈ نہ توڑنے پر افسوس ہے۔

سرینا ولیمز کو اپنے کیریئر میں ومبلڈن اور آسٹریلین اوپن سات سات بار، یو ایس اوپن چھے دفعہ اور فرنچ اوپن تین مرتبہ جتینے کا اعزاز حاصل ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں