کورونا وائرس کی چھٹی لہر کے اثرات کم ہونے لگے، مثبت شرح مسلسل گرنے لگی

کورونا وائرس کی چھٹی لہر کے اثرات کم ہونے لگے، مثبت شرح مسلسل گرنے لگی

ملک بھر میں کورونا وائرس کی چھٹی لہر کے اثرات کم ہونے لگے ہیں، وائرس سے متاثرہ مریضوں کی شرح مسلسل گرنے لگی ہے۔

قومی ادارۂ صحت کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مثبت کورونا کے حامل مریضوں کی شرح میں کمی ہوئی ہے، اس وقت ملک میں مثبت شرح 2.64 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

این آئی ایچ کے مطابق آخری 24 گھنٹوں کے دوران 13 ہزار 325 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے 352 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی۔

قومی ادارۂ صحت کی رپورٹ کے مطابق مہلک وائرس میں مبتلا اب بھی 153 مریضوں کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں