آرمی چیف کا سعودی عرب اور یو اے ای حکام سے رابطہ

آرمی چیف کا سعودی عرب اور یو اے ای حکام سے رابطہ

آرمی چیف کا سعودی عرب اوریواےای حکام سےرابطہ ـ 

آئی ایم ایف پروگرام  کے حوالے سے گفتگو پاکستان کیلئے اچھی خبر جلد متوقع پاکستان کے لیے جلد اچھی خبر متوقع، آرمی چیف جنرل  قمر جاوید باجوہ نے ایک اور بڑی کاوش کرتے ہوئے سعودی عرب اور یو اے ای کے حکام سے رابطہ کیا اور آئی ایم ایف پروگرام کے حوالے سے گفتگو کی ۔

اس سے قبل آرمی چیف جنرل  قمر جاوید باجوہ نے امریکی حکام  سے بھی ٹیلی فونک رابطہ کیا  تھا  اور اپیل کی  کہ آئی ایم ایف سے  1.2  ارب ڈالر قرض کا عمل تیز کروایا جائے۔

آرمی چیف نے امریکی ڈپٹی سیکرٹری سے گفتگو میں کہا تھا کہ امریکہ آئی ایم ایف کے پاکستان بارے پروگرام کے معاملے پر اپنا اثر و رسوخ استعمال کرے۔آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا آئندہ اجلاس 24 اگست کو منعقد کئے جانے کا امکان ہے جس میں پاکستان سے معاہدے کی منظوری دی جائے گی۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ آئی ایم ایف کی پاکستان میں نمائندہ ایستھرپیرز کا کہنا تھا کہ پاکستان نے پٹرولیم ڈویلپمنٹ فنڈ میں اضافہ کر کے مشترکہ جائزے کی شرائط پوری کر دی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں