پاکستان مشکلات سے نکل گیا ہے، دیوالیہ ہونے کا کوئی خطرہ نہیں، مفتاح اسماعیل

پاکستان مشکلات سے نکل گیا ہے، دیوالیہ ہونے کا کوئی خطرہ نہیں، مفتاح اسماعیل

وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ پاکستان مشکلات سے نکل گیا ہے، دیوالیہ ہونے کا کوئی خطرہ نہیں رہا، قیمتوں میں اضافہ آئی ایم ایف قرض کے لئے کیا گیا۔

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے ایک عالمی جریدے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ سخت اقدامات سے درآمدات میں کمی واقع ہوئی ہے، جولائی میں درآمدات 35 فیصد کمی کے بعد 5 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئیں، درآمدات میں کمی سے جاری کھاتوں کے خسارے میں کمی ہو گی، اس کے علاوہ روپے پر دباؤ بھی کم ہوگا۔

ایک سوال کے جواب میں مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ پاکستان مشکلات سے نکل گیا ہے اور اب دیوالیہ ہونے کا کوئی خطرہ نہیں ہے، امید ہے آئی ایم ایف پروگرام میں رہتے ہوئے پاکستان تمام بیرونی ادائیگیاں وقت پر کر دے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں