امریکی ریاست ‘کینٹکی’ میں سیلاب سے 26 ہلاکتیں، مرنے والوں میں بچے بھی شامل

امریکی ریاست 'کینٹکی' میں سیلاب سے 26 ہلاکتیں، مرنے والوں میں بچے بھی شامل

امریکی ریاست ‘کینٹکی’ میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 26 ہو گئی، مرنے والوں میں بچے بھی شامل ہیں۔

مشرقی کینٹکی میں ہونے والی موسلاد دھار بارشوں نے تباہی مچا دی ہے، گورنر کینٹکی نے سیلاب کے باعث مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا ہے، سیلاب میں چار بچوں کی اموات کی بھی تصدیق ہوئی ہے۔

سات ماہ کے دوران کینٹکی میں قدرتی آفت سے یہ دوسری بڑی ہلاکتیں ہیں، اس سے قبل دسمبر میں طوفانی بگولوں سے ریاست میں 80 افراد ہلاک ہو گئے تھے، سیلاب کے باعث ریاست میں ایمرجنسی نافذ ہے، متاثرہ علاقوں میں مزید طوفانی بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں