پاک بحریہ کا سیلاب سے متاثرہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ریلیف آپریشن جاری

پاک بحریہ کا سیلاب سے متاثرہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ریلیف آپریشن جاری

پاک بحریہ کا سیلاب سے متاثرہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ریلیف آپریشن جاری ہے۔ پاک بحریہ ریلیف اور ریسکیو کے علاوہ بحالی کے لیے مدد بھی فراہم کر رہی ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ریلیف آپریشن جاری ہے، ٹینٹ ویلج میں پاک بحریہ کے ڈاکٹرز اور طبی عملہ علاج اور ادویات فراہم کر رہا ہے۔

ترجمان پاک بحریہ نے کہا ہے کہ بے گھر ہونے والے افراد کے لئے بیلہ میں ٹینٹ ویلج کا قیام کر لسبیلہدیا گیا ہے، ضلع لسبیلہ کے علاقوں میں تیار کھانا، راشن اور دیگر ضروری سامان فراہم کیا گیا ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ پاک بحریہ سیلاب متاثرین کے ریلیف اور ریسکیو کے علاوہ بحالی کے لیے بھی مدد فراہم کرنے کے لئے پر عزم ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں