دوست مزاری ڈپٹی اسپیکر نہیں رہے، تحریک عدم اعتماد کامیاب

دوست مزاری ڈپٹی اسپیکر نہیں رہے، تحریک عدم اعتماد کامیاب

دوست مزاری ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی نہیں رہے، ان کے خلاف جمع کرائی گئی تحریک عدم اعتماد کامیاب ہو گئی، راجہ بشارت کی جانب سے ایوان میں پیش کی گئی تحریک عدم اعتماد میں سردار دوست محمد مزاری کے خلاف 186 ووٹ پڑے۔

دوست مزاری کے ناکام ہونے کے بعد نئے ڈپٹی سپیکر کا انتخاب بھی خفیہ رائے شماری سے ہو گا، ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب کل بروز اتوار 31 جولائی کو ہو گا، اور اس حوالے سے اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے، ڈپٹی اسپیکر کے الیکشن کے لیے کاغذات نامزدگی آج شام 5 بجے تک جمع کرائے جا سکتے ہیں۔

اس سے قبل پنجاب اسمبلی کے نو منتخب اسپیکر سبطین خان کی زیر صدارت وقفے کے بعد اجلاس دوبارہ شروع ہوا تھا، جس میں انھوں نے ڈپٹی اسپیکر سردار دوست مزاری کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کی کارروائی شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں