کورونا وائرس کے وار جاری، مزید ایک شخص جاں بحق

کورونا وائرس کے وار جاری، مزید ایک شخص جاں بحق

ملک میں کورونا وائرس کے وار جاری ہیں جس سے مزید ایک شخص جان کی بازی ہار گیا۔

قومی ادارۂ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے متاثر ایک شخص کا انتقال ہوگیا، جبکہ مثبت کورونا مریضوں کی شرح 3.35 فیصد ہو گئی۔

این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کورونا کے 20 ہزار 678 ٹیسٹ کیے گئے، جس میں سے 693 کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا۔

واضح رہے کہ اس وقت ملک بھر میں کورونا وائرس کے 177 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں