ایران میں سیلاب سے 18 افراد جانبحق

طہران۔۔۔۔۔۔پاکستان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارت خانے کے پریس سیکشن نے آگاہ کیا ہے کہ حالیہ بارشون کے سلسلے کے باعث ایران کے کچھ علاقوں میں ہنگامی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا ہے اور صوبہ فارس میں سیلاب کی وجہ سے 18 افراد جانبحق ہو گئے ہیں اطلاعات کے مطابق ایران کے جنوبی صوبے فارس میں سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی جس کے نتیجے میں کم از کم 18 افراد ہلاک اور سیکڑوں بے گھر ہو گئے پاک ایران میڈیا گروپ کے مطابق  طوفانی بارشوں کے بننے والے سیلابی ریلے نے فارس کے شہر استہبان میں بڑے پیمانے پر تباہی مچائی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں