روسی صدر کا سعودی ولی عہد کو ٹیلی فون، شعبۂ توانائی اور شام کی صورتحال پر بات چیت

روسی صدر ولادیمیر پوتن نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو ٹیلی فون کیا،اور توانائی کے شعبے سمیت دیگر امور جیسے شام کی صورت حال پر بات چیت کی۔

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں کے مابین اوپیک پلس فریم ورک کے اندر مزید تعاون کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

گفتگو کے دوران سعودی ولی عہد نے کہا کہ سعودی عرب اور روس دونوں توانائی کی عالمی منڈی کے توازن میں کردار ادا کر رہے ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق صدر پوتن اور ولی عہد محمد بن سلمان نے شام کی موجودہ صورت حال پر بھی بات چیت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں