ثمینہ بیگ نے کے-ٹو کی چوٹی سر کر لی، پہلی پاکستانی خاتون کوہ پیما

پاکستانی کوہ پیما ثمینہ بیگ نے دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے-ٹو سر کر لی، وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والیں پاکستان کی پہلی خاتون کوہ پیما ہیں۔

الپائن کلب آف پاکستان کے مطابق ثمینہ بیگ نےصبح 7 بج کر 42 منٹ پر کے-ٹو پر قومی پرچم لہرایا۔

دلچسپ امر یہ ہے کہ 7 رکنی قومی مہم جو ٹیم میں ثمینہ بیگ واحد خاتون کوہ پیما تھیں۔

الپائن کلب نے یہ بھی بتایا ہے کہ ٹیم کے باقی مرد ممبران نے بھی کے-ٹو سر کر لیا ہے، جن میں رضوان داد، وقارعلی، حسین سدپارہ، عید محمد، بلبل کریم اور احمد بیگ شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں