خلیل الرحمن قمر کا ماہرہ خان کو کبھی معاف نہ کرنے کا عہد

ٹی وی ڈراموں اور فلموں کے معروف لکھاری خلیل الرحمٰن قمر نے عہد کیا ہے کہ وہ اداکارہ ماہرہ خان کو کبھی معاف نہیں کریں گے۔

میڈیا اطلاعات کے مطابق مشہور ڈرامہ نویس خلیل الرحمٰن نے ایک انٹرویو میں اداکارہ ماہرہ خان کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں واشگاف لہجے میں کہا کہ وہ ماہرہ خان کو کبھی معاف نہیں کریں گے۔

ڈرامہ نویس نے مزید کہا کہ اللہ کرے وہ وقت کبھی نہ آئے کہ انھیں ماہرہ خان کو معاف کرنا پڑے، ہاں وہ کہیں ملیں اور سلام کیا تو اس کا جواب دوں گا، مگر انھیں معاف نہیں کر سکتا، کیونکہ وہ ابھی تک ماہرہ خان کا ٹوئٹ سمجھ میں نہیں سکے۔

خلیل الرحمن قمر نے مزید کہا کہ ماہرہ خان کو اپنے ڈرامے میں مقدس کا کردار دینا بڑی بھول تھی، انھیں ماہرہ خان کی تعریف نہیں چاہیے تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں