احد رضا میر دوسروں کا لہجہ اپنا کر نقل اتارنے کے ماہر

لاہور: اداکار احد رضا میر اداکاری کے ساتھ ساتھ دوسروں کا لہجہ اپنا کر نقل اتارنے کے بھی ماہر نکلے۔

احد رضا میر نے ایک شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے دلچسپ سوالات کے جواب بھی دئیے، اس دوران احد رضا میر نے شو کے میزبان کی فرمائش پر نقل اتارنے کا مظاہرہ کیا۔

انہوں اپنی بیوی سجل علی، ہانیہ عامر، حمزہ علی عباسی اور کبریٰ خان کی آوازوں میں ان کی نقل اتار کر شائقین کو محظوظ کیا۔ احد رضا میر نے حمزہ علی عباسی کی ہو بہو آواز نکال کر سب کو حیران کیا تو اپنی اہلیہ سجل علی کی نقل اتارتے ہوئے سلجھا رویہ اختیا ر کیا۔