آخری کیمو تھراپی، حالت بہتر، نادیہ جمیل رب کی شکر گزار

لاہور:بریسٹ کینسر کے مرض سے لڑنے والی اداکارہ نادیہ جمیل کی آخری کیمو تھراپی ہوگئی، ان کا کہنا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی رضا سے اب بہتر محسوس کر رہی ہوں اور اس کیلئے میں ڈاکٹرز اور نرسوں کی بھی مشکور اور دعائیں کرنیوالوں کی شکر گزار ہوں۔

نادیہ جمیل نے سوشل میڈیا پرا پنی ایک پوسٹ میں اپنی والدہ کو بہترین خاتون قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی والدہ ان سے بہت پیار کرتی ہیں اور وہ اپنی ہر غلطی اور اپنی طرف سے والدہ کو پہنچنے والے ہر دکھ پر معذرت خواہ ہیں۔