مکمل لباس پاکستان میں عزت کا باعث بنتا ہے: ماہرہ خان

لاہور: اداکارہ ماہرہ خان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں مکمل لباس عزت کا باعث بنتا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹاپ اداکارہ کے ایک پرانے انٹرویو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں انہوں نے خود کو خوش قسمت اداکارہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے آپ کو پاکستانی اداکارہ ہونے کے باعث بے حد خوش قسمت سمجھتی ہیں کیونکہ یہ ایک واحد ملک ہے جہاں آپ جتنے زیادہ کپڑے پہنیں گے وہاں آپ کو اتنی زیادہ عزت ملے گی۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ آپ کو پاکستان میں عزت حاصل کرنے کیلئے آئٹم نمبر کرنے کی ضرورت نہیں، یہاں آپ کو اس وقت عزت ملتی ہے جب آپ مکمل لباس میں ہوں۔