امریکی سفارتخانے کی پاکستان سٹاک ایکسچینج پر حملہ کی شدید مذمت

اسلام آباد: امریکی سفارتخانے نے پاکستان سٹاک ایکسچینج پر ہونے والے دہشتگرد حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے

امریکی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دہشتگرد حملے میں جاں بحق اور زخمی افراد کے لیے دعا گو ہیں۔ ہمارا ملک دہشتگردی کے خلاف پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے

خیال رہے کہ سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے پاکستان سٹاک ایکسچینج پر دہشتگردوں کے حملے کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔ حملہ کرنے والے چاروں دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق دہشتگردوں کی فائرنگ اور دستی بم حملے میں ایک سب انسپکٹر اور 3 سیکیورٹی گارڈ شہید جبکہ 3 پولیس اہلکار سمیت 7 افراد زخمی بھی ہوئے۔