ڈالر مہنگا ، سٹاک مارکیٹ میں صورتحال کیسی ہے؟جانئے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 19 پیسے اضافہ جس کے بعد ڈالر 165 روپے 90 پیسے پر فروخت ہو رہاہے ۔دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں آج صبح کاروبار کا آغاز ہوا تو 100 انڈیکس 33 ہزار 848 پوائنٹس پر تھا تاہم کچھ ہی دیر کے بعد اس میں بہتری آنا شروع ہوئی اور انڈیکس 33 ہزار 919 پوائنٹس پر پہنچ گیا لیکن یہ برتری برقرار نہ رہ سکی اور چند ہی لمحوں کے بعد اس نے گرنا شروع کر دیا ۔100 انڈیکس اس وقت 214 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 33 ہزار 634 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔