فرانس کے اخبارات میں پاکستان میں بنے فیس ماسک کی شاندار تعریف پاکستان کو پی پی ایز کے کتنے ملین ڈالر کے برآمدی آڑڈرز مل چکے ہیں ؟زبردست خوشخبری

پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی غیر معمولی اعلی کارکردگی اور بروقت اقدام سے فرانس کے کونے کونے میں پاکستان کا نام گونجنے لگا، جسکا اظہار اور اعتراف فرانسیسی اخبارات نے بھی کرنا شروع کر دیا، جنہوں پاکستانی ماسک کی بے حد تعریف کی ہے۔ واضح رہے کہ وفاقی وزیر فواد چوہدری کی ٹوئٹ کے مطابق پاکستان کو پہلے ہی پی پی ایز کےلیے 100ملین ڈالر کے برآمدی آرڈرزمل چکے ہیں اور انہوں نے توقع کا اظہار کیا کہ یہ اعدادوشمار آنے والے مہینوں میں 500 ملین امریکی ڈالر سے عبورکرجائینگے، پاکستانی ماسک کی فرانسیسی اخبار میں تعریف سے فرانس میں مقیم پاکستانیوں کے سر فخر سے بلند ہو گئے ہیں۔ فواد چوہدری کی معمولی سے کاوش سے یہاں مقامی لوگوں میں ان کی عزت افزائی ہوئی ہے۔