وزیر اعظم سے احسان مانی کی ملاقات ،انتہائی اہم فیصلے ، قومی کرکٹ ٹیم کودورہ انگلینڈ کی اجازت بھی دید ی گئی

اسلام آباد وزیر اعظم عمران خان سے چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے ملاقات کی جس میں وزیر اعظم نے قومی کرکٹ ٹیم کودورہ انگلینڈ کی اجازت دید ی۔ ذرائع کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم جولائی میں انگلینڈمیں طویل مدتی سیریزکھیلے گی۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے کہاکہ کھیلوں سے محبت کرنیوالے اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کوجلددیکھ سکیں، چاہتے ہیں کھیل کے میدان جلد آبادہوں۔ وزیر اعظم نے کہاکہ کرکٹ پاکستانیوں کے خون میں ہے۔چیئرمین پی سی بی نے کرکٹ بورڈمیں بڑے پیمانے پرتبدیلیوں پروزیر اعظم کواعتمادمیں لیا۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی کی کرکٹ بورڈکے مالی معاملات،ڈومیسٹک ،انٹرنیشنل کرکٹ سمیت دیگرامورپربریفنگ دی گئی ۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے ہدایت کی کہ کرکٹ بورڈکے معاملات شفاف طریقے سے چلائے جائیں۔