میرے والد کی طبیعت روز بروزخراب ، وہ خود ڈاکٹر ہیں اور اس وقت آئی سی یو میں داخل ہیں پلیز آپ سب لوگ کرونا کو مذاق نہ سمجھیں، بیٹی کی زارو قطار روتےہوئے سب سے اپیل

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عالمی وبا کورونا کو مذاق نہ سمجھیں۔ کورونا سے متاثرہ ڈاکٹر کی بیٹی نے یہ پیغام دیتے ہوئے اپنی ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ کورونا وائرس کو سنجیدگی سے لیں۔ ویڈیو میں روتے ہوئے متاثرہ ڈاکٹر کی بیٹی کی جانب سے پیغام دیا گیا ہے کہ میرے والد ڈاکٹر ہیں اور کورونا کا شکار ہو کر اس وقت آئی سی یو میں ہیں، میرے والد کی طبیعت ہر گزرتے دن کے ساتھ خراب ہوتی جا رہی ہے۔ تمام افراد اپنے بچوں اور والدین کا خیال رکھیں۔پیغام جاری کرتے ہوئے انہوں نے عوام سے اپنے والد کیلئے دعا کی اپیل کی ہے جس کے بعد ان کا کہنا تھا کہ میرے والد بالکل صحت مند انسان تھے، انہیں کسی قسم کی کوئی بیماری نہیں تھیں، انہیں ایک دم کورونا لگا جس کے بعد آج وہ آئی سی یو میں ہیں۔بتایا گیا ہے کہ متاثرہ ڈاکٹر کا نام ڈاکٹر نور محمد سومرو ہے جو کہ سول ہسپتال میں کینسر وارڈ کے انچارج ہیں جو کہ اب کورونا کا شکار ہو گئے ہیں۔