سویڈن: اٹھارہ سالہ اولیوئر سولبرگ نے سویڈن ریلی جیت لی

سٹاک ہوم: (دنیا نیوز) کچے ٹریک پر پکی ڈرائیونگ کا شاندار مظاہرہ کیا گیا، اٹھارہ سالہ اولیوئر سولبرگ نے ریلی سویڈن کا ٹائٹل جیت لیا، بل کھاتے ٹریک پر بارش سے پھسلن نے ڈرائیورز کو مشکل میں ڈال دیا ،،، کار حادثہ سے کوئی نقصان نہ ہوا لیکن ایونٹ سنسنی خیز ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق لاک ڈاؤن کے دوران سویڈن میں کار ریلی ہوئی، کچے اور بل کھاتے ٹریک پر اتار چڑھاؤ، بارش سے ڈرائیورز کا امتحان زیادہ سخت، پی جی اینڈرسن کی بے قابو کی الٹ بازی، ریس سنسنی خیز ہو گئی

دو اعشاریہ پانچ کلومیٹر کے فاصلہ پر تیز ڈرائیورنگ ہوئی، تین منٹ اور پچیس سیکنڈ میں مقررہ فاصلہ طے کرنے کی مہارت نے سب کے دل جیت لیے۔

اٹھارہ سالہ اولیوئر سولبرگ Oliver Solberg نے سویڈن ریلی جیت لی، نوجوان ڈرائیور کی معاون پائلٹ کوئی اور نہیں ان کی والدہ ہی تھیں۔

ایک اعشاریہ ایک سیکنڈ کے فرق سے اپنے ہی کزن کو ہرا دیا، کورونا وائرس خدشات کے باعث تماشائیوں کی انٹری بند تھی۔