سونے کے ریٹ میں 900 روپے فی تولہ اضافہ

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی صرافہ مارکیٹ میں 900 روپے فی تولہ اضافے کے ساتھ سونا 98 ہزار 900 روپے جبکہ 10 گرام سونے کا ریٹ 84 ہزار 791 روپے ریکارڈ کیا گیا۔
عالمی مارکیٹ میں سونا فی اونس 18 ڈالر اضافے کے ساتھ 1730 ڈالر پر فروخت ہوا۔ دوسری جانب چاندی کی قیمت مستحکم رہی اور پاکستانی مارکیٹ میں 1050 روپے تولے پر لین دین ہوتا رہا۔ عالمی مارکیٹ میں چاندی 17.45 ڈالر فی اونس پر فروخت ہوئی۔