آئی جی سندھ کی رہائش گاہ پر تعینات 23 اہلکار کورونا کا شکار

کراچی: آئی جی سندھ کی سرکاری رہائش گاہ پر تعینات 23 پولیس اہلکاروں میں کورونا کی تصدیق ہوگئی جبکہ پولیس ٹریننگ سینٹر سعید آباد کے 79 اور شاہراہ نورجہاں تھانے کے ایس ایچ او سمیت 21 پولیس ملازمین بھی وائرس کاشکار ہوگئے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے باتھ آئی لینڈ میں واقع انسپکٹر جنرل پولیس کی سرکاری رہائش گاہ پر مختلف ڈیوٹی پر تعینات لگ بھگ 23 پولیس ملازمین کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں جن میں پولیس سربراہ کے گن مین، گارڈز، ڈرائیورز اور دیگر شامل ہیں جنہیں آئسولیٹ کر کے ان کی جگہ دوسری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔

دوسری جانب سینٹرل جیل کراچی میں کورونا کو شکست دینے والے قیدیوں نے جشن منایا۔