ایسا وقت نہ آجائے کہ ہم افغانستان سے بھی نیچے چلے جائیں: عاقب جاوید

سابق ٹیسٹ کرکٹر عاقب جاوید کا کہنا ہےکہ نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں کپتان بابراعظم کےکھیلنے اور دونوں اننگز رنز بنانے کی صورت میں پاکستانی ٹیم کی جیت کا چانس بن سکتا ہے ۔ 48 سالہ سابق فاسٹ بائولر عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ کرائسٹ چرچ میں پچ اگر تیز ہوئی تب بھی پاکستان کے میچ جیتنے کا چانس ہوسکتا ہے، لیکن اچھی اور تیز پچ ہونے کی صورت میں قومی ٹیم کی جیت کا کوئی چانس نہیں ہے ۔

عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ ان کی سمجھ سے باہر ہے کہ پاکستان کے لیے پچ مشکل کیوں ہو جاتی ہے، جب قوی بائولرز بولنگ کرتے ہیں تو لگتا کہ مخالف بلے باز آؤٹ نہیں ہوں گے اور جب پاکستان ٹیم بیٹنگ شروع کرتی ہے تو محسوس ہوتا ہے کہ اس سے مشکل پچ کوئی اور نہیں ہے۔ان کا کہنا ہے کہ پی سی بی نچلی سطح پرکوئی کام نہیں کررہا ہے اور ممکن ہے کہ جلد ایسا وقت آجائے کہ ہم افغانستان سے بھی نیچے چلے جائیں ۔

خیال رہے کہ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 101 رنز سے شکست دیکر ایک صفر کی برتری حاصل کر لی ہے، دونوں ٹیموں کے مابین دوسرا ٹیسٹ 3 جنوری سے کرائسٹ چرچ کھیلا جائے گا۔