وزارت خارجہ کے باہر آل پاکستان ہندو پنچایت نے دھرنا دے دیا

اسلام آباد میں وزارت خارجہ کے باہر آل پاکستان ہندو پنچایت نے دھرنا دے دیا۔ مظاہرین اگست میں 11 پاکستانی ہندو مہاجروں کے بھارتی شہر جودھپور میں قتل کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔

خیال رہے کہ 9 اگست 2020 کو بھارتی ریاست راجستھان کے ضلع جودھ پور میں 11 پاکستانی ہندو پراسرار طور پر ہلاک کر دیے گئے تھے۔ متاثرہ خاندان کے ایک فرد کی بیٹی شری متی مکھی نے پریس کانفرنس میں الزام لگایا تھا کہ بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ نے ان کے خاندان کو پاکستان مخالف ایجنٹ بننے کا کہا لیکن انکار پر انہیں قتل کر دیا گیا۔