دعا ہے کہ آنے والے سال میں ہر ایک کوخوشیاں ملیں: علیم ڈار

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ایلیٹ پینل امپائر علیم ڈار کا کہنا ہے کہ وہ دعاگو ہیں کہ آنے والے سال میں سب کو خوشیاں ملیں۔ 52 سالہ علیم ڈار نے اپنے بیان میں کہا کہ 2020ء پوری دنیا کیلئے انتہائی مشکل سال رہا ہے اور وہ دعاگو ہیں کہ آنے والے سال میں سب کوخوشیاں ملیں۔ علیم ڈار کا مزید کہنا تھا کہ وہ دنیا بھر کے لوگوں کے لیےاپنی طرف سے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں ۔

واضح رہے کہ 2020ء پوری دنیا کے لئے ہی پریشان کن ثابت ہوا جس دوران عالمگیر موذی وباء کورونا وائرس نے دنیا بھر کی صورتحال کو تبدیل کر کے رکھ دیا، اس وائرس کی وجہ سے جہاں لاکھوں افراد زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے وہیں دیگر معاملات زندگی بھی تقریباً رک کر رہ گئے۔