عشق حقیقی‘‘ کے حوالے سے حمیمہ ملک کا خوبصورت پیغام

پاکستان کی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ حمیمہ ملک کی جانب سے ’’عشق حقیقی‘‘ کے حوالے سے خوبصورت پیغام شیئر کیا گیا ہے۔

مقبول فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹا گرام کے تصدیق شدہ اکاؤنٹ پر اداکارہ نے اپنی ایک تصویر شیئر کی جس کے کیپشن میں اداکارہ نے لکھا کہ جب بھی میں اپنی زندگی سے متعلق سوچتی ہیں تو ہر لمحے اللّٰہ پاک کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔ اداکارہ حمیمہ ملک کا کہنا تھا کہ اب تک اُنہیں مسکان دینے اور اُن کا خیال رکھنے کے لیے وہ اللّٰہ تعالیٰ کی شکر گزار ہیں۔ حمیمہ ملک نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا کہ ’اللّٰہ کی محبت کے سوا ہر محبت کو زوال ہے ۔‘
اداکارہ کی پوسٹ کو اب تک ہزاروں مداحوں کی جانب سے لائیک اور کمنٹس کیا جاچکا ہے۔