گوہر خان اور ان کے شوہر نے ‘غزہ’ کے نام والا ماسک کیوں پہنا ہے ؟

بالی وڈ اداکارہ و ماڈل گوہر خان کی شادی چند روز قبل ہی میوزک کمپوزر اسماعیل دربار کے بیٹے اور سوشل میڈیا اسٹار زید دربار سےہوئی ہے،گوہر خان شادی کی تصاویر مسلسل انسٹاگرام پر پوسٹ کرتی رہی ہیں جسے مداحوں نے کافی پسند کیا ہے۔ اب گوہر خان نے شادی کے بعد معمول کی سرگرمیوں کے حوالے سے اپنے شوہر کے ساتھ پہلی تصویر پوسٹ کی ہے جسے کافی پسند کیا جارہا ہے۔

تاہم تصویر کی خاص بات یہ ہے کہ دونوں نے چہرے پہ جو ماسک لگا رکھا ہے اس پہ ‘Gaza’ لکھا ہوا ہے جس سے لگتا ہے کہ دونوں میاں بیوی فلسطین کے محصور علاقے غزہ سے اظہار یکجہتی کررہے ہیں۔ تاہم حقیقت یہ ہے کہ یہ اصل میں گوہر خان اور زید دربار دونوں کے نام کا مخفف ہے جسے دونوں ایک دوسرے کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے ہیش ٹیگ کے ساتھ استعمال کرتے ہیں اور شادی کی سجاوٹ میں بھی اس نام کو استعمال کیا گیا تھا۔