امیتابھ بچن کا اہلیہ جیا بچن کے حوالے سے انوکھا انکشاف

بالی وڈ کے لیجنڈ اداکار اور بھارت کے معروف ٹی وی شو کون بنے گا کروڑ پتی کے میزبان امیتابھ بچن نے اپنی اہلیہ اداکارہ جیابچن کی صلاحیتوں کے حوالے سے ایک انوکھا انکشاف کیا ہے۔ کون بنے گا کروڑ پتی(کے بی سی) کے سیزن 12کے ایک پروگرام کے دوران بتایا کہ ان کی اہیلہ جیابچن کی چھٹی حس بہت تیز ہے جس کے ذریعے وہ لوگوں کے برے ارادے پہلے سے جان لیتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ خواتین میں یہ صلاحیت ہوتی ہے کہ وہ کسی شخص کے ارادوں کو بھانپ سکیں اور مردوں کے مقابلے میں وہ زیادہ بہتر کسی شخص کی حقیقت پہچان سکتی ہیں۔ خیال رہے کہ جیابچن ماضی کی ایک مقبول ہیروئین رہی ہیں اور انہوں نے امیتابھ بچن کے ساتھ کئی کامیاب فلموں میں کام کیا ہے، انہوں نے 1973 میں امیتابھ بچن کے ساتھ شادی کی تھی اور دونوں کا شمار بالی وڈ کی کامیاب جوڑیوں میں ہوتا ہے۔

جیابچن بھارتی سماج وادی پارٹی کی جانب سے سیاست میں بھی حصہ لیتی ہیں اور 2004 سے وہ مسلسل راجیہ سبھا(ایوان بالا) کی ممبر بھی ہیں۔