پاکستان پیپلز پارٹی سعودی عرب کے زیر اہتمام محترمہ بے نظیر بھٹو(شہید) کی 13 ویں برسی منائی گئی.

پاکستان پیپلز پارٹی سعودی عرب کے زیر اہتمام پاکستان کی سابق وزیراعظم محترمہ بے نظیر بھٹو کی 13 ویں برسی منائی گئی.جس کی صدارت پاکستان پیپلز پارٹی سعودی عرب کے سینئر نائب صدر محمد ریاض راٹھور نے کی۔ جبکہ تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان پیپلز پارٹی سعودی عرب کے جنرل سیکرٹری محمد رزاق خان اور اعزازی مہمان قریب اللہ تھے۔ تقریب کی میزبانی کی ذمہ داری پرویز خان نے ادا کی۔

تقریب کی نظامت کے فرائض انجنئیر ھدایت الله خان نے سرانجام دیئے.
ھدایت اللہ نے ابتدائی کلمات بیان کرتے ہوئے کہا کہ محترمہ بے نظیر 2 مرتبہ پاکستان کی وزیراعظم رہیں اور وہ عالم اسلام کی پہلی خاتون وزیراعظم تھیں.انھوں نے ساری زندگی جمہوریت کے لئے جدوجہد کرتے ہوئے گزاری۔ وہ ابوظہبی سے کراچی آئیں اور کراچی میں 188 آدمیوں نے سانحہ کارساز میں جام شہادت نوش کیا پھر اسلام آباد گئیں جہاں پر 27 دسمبر کو ان کو گولی مار کر شہید کردیا گیا۔

تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان پیپلز پارٹی سعودی عرب کے جنرل سیکرٹری سردار محمد رزاق خان نے محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کے وہ عظیم پاپ کی عظیم بیٹی تھیں جو اعلی تعلیم یافتہ اور برطانیہ میں سٹوڈنٹس یونین کی صدر بھی رہ چکی تھیں.وہ غریب اور عام طبقہ کے دلوں میں گھر کر چکی تھیں۔ کونسا ظلم ہے جو ان پر نہیں کیا گیا۔ آج 27 دسمبر محترمہ کی برسی کے موقع پر ہم یہ عہد کرتے ہیں کہ ہم بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ کھڑے ہیں۔

تقریب کے اعزازی مہمان پاکستان پیپلز پارٹی سعودی عرب کے مرکزی رہنما جناب قریب اللہ خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم نے ساری زندگی عملی جدوجہد میں گزاری ہے اور ہم پاکستان پیپلز پارٹی کا سرمایہ ہیں اور میں کہتا ہوں کہ جب تک چاند سورج اور ستارے رہینگے تب تک بینظیر کا نام رہے گا.وہ وفاق کی علامت تھیں ہم محترمہ کو ان کی بہادری پر سلام پیش کرتے ہیں۔ ہم کل بھی بھٹو والے تھے اور آج بھی بھٹو والے ہیں۔ شاید وہ ہمارے طاقت کو سمجھ نہ سکیں۔ پی پی پی کے رہنما پرویز خان نے تمام دوستوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا محترمہ بے نظیر کی قابلیت کو سلام پیش کرتے ہیں۔ایسی قیادت صدیوں بعد پیدا ہوتی ہے. ہم ان پر فخر کرتے ہیں اور ان کے لئے دعا گوہ ہیں۔

پاکستان پیپلز پارٹی سعودی عرب کے سینئر نائب صدر محمد ریاض راٹھور نے اپنی صدارتی تقریر کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ آپ نے محترمہ بے نظیر کی برسی میں شرکت فرمائی۔ محترمہ ایک بہادر اور غیور لیڈر تھیں۔ جس نے پاکستان کے لیے اپنی جان دے دی۔ آج ساری دنیا میں لوگ ان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی برسی پر ان کو خراج تحسین پیش کرنے والوں میں سردار عبدالقیوم خان، فہیم خان، نسیم خان، ذولفقار علی، وسیم خان، امتیاز احمد، میاں طارق جنید.، پرویز خان ، اذاد خان ، حبیب اللہ خان.، حیدر علی، جاوید راجفر ، حاجی الیم راجفر ، سید حسن علی، انجنئیر عبد الستار محمد إشراف خان ، سردار رشید ، اور محمد نعیم وغیرہ شامل تھے.